دالبندین ( نمائندہ: محمد بخش بلوچ) دالبندین کلی داؤد آباد میں خسرہ سے متعدد بچے متاثر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر چاغی کے بروقت ٹیمیں روانہ کرکے متاثرہ بچوں کے بلڈ سیمپل لیے عوامی حلقوں کا ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر چاغی کی کارکردگی کی تعریف تفصیلات کے مطابق کلی داؤد آباد دالبندین کے مختلف ایریا میں خسرہ سے متعدد بچے متاثر ہوئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر چاغی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے ڈی ایس وی محمد اکرم بڑیچ کی سربراہی میں ویکسینٹر اسرار احمد اصغر علی سنجرانی اور دیگر کو روانہ کرکے بروقت متاثرہ بچوں کے بلڈ نمونے حاصل کر لیے اور متعدد بچوں کو خسرے کی ویکسین کرائی گئی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر چاغی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ محکمہ ہیلتھ کی ٹیمیں کسی بھی وقت تیار ہے متاثرہ بچوں کے خون کے نمونے لیے گئے ہیں جنہیں ٹیسٹ کیلئے بھجوا دیں گے ضلع کے کسی بھی علاقے میں اگر اس طرح کا کوئی کیس سامنے آیا تو لوگ ہمیں فوری اطلاع کریں انہوں نے کہا کہ لوگوں سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ اپنے بچوں کو مختلف بیماریوں سے بچاؤ کیلئے ویکسینیشن کرائے تاکہ اس طرح کے وباء سے بچے محفوظ رہے عوامی حلقوں نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر چاغی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی بروقت ایکشن پر انکا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ صحت کی ٹیموں کی بروقت پہنچنے پر متعدد بچے خسرہ جیسے وباء سے بچ گئے

