بلوچ راجی مچی کے دوران اشرف حسین بلوچ کی رہائشگاہ میں توڑ پھوڑ کی گئی

گوادر(گدروشیا پوائنٹ) بلوچ راجی مچی کے دوران 29 جولائی کی درمیانی شب کو نیشنل پارٹی کے بزرگ رہنما واجہ اشرف حسین بلوچ کی رہائشگاہ میں گھس کر توڑ پھوڑ کی گئی۔ اطلاعات کے مطابق بی وائی سی کی لیڈرشپ کی گھر میں عدم موجودگی پر اہلکار واپس چلے گئے تھے۔ دوسرے دن واپس أکر مکران کی معروف بزرگ شخصیت واجہ اشرف حسین بلوچ کو انکے دو فرزندوں سمیت گرفتار کرلیا تھا الزام تھا بی وائی سی کی لیڈرشپ کو پناہ دے رہے ہیں یا سہولت فراہم کررہے ہیں۔ لیکن ان حالات کے باوجود وہ گوادر تا تربت تک ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور دیگر مہمان بلوچ خواتین کیساتھ رہے بلوچ قومی روایات کو ژندہ کرکے اعلی مثال قائم کیاہے اس دوران ثالی کیلئے میر عبدالغفور ہوت، سعید فیض اور آل پارٹیز گوادر کے چند اہم رہنما بھی تین، چار دن کردار ادا کرتے رہے لیکن اطلاعات کے مطابق بطور پارٹی گوادر سمیت مکران کی بلوچ قوم و مذہب پرست جماعتیں نہتی خواتین پر کریک ڈاؤن کے خلاف 28 جولائی سے 9 اگست تک کوئی عملی کردار مظاہرہ اور پریس کانفرنسز سے گریزاں رہیں۔