تربت(گدروشیاپوائنٹ)حلقہ پی بی 26 اور این اے 259 کے حوالے سے نیشنل پارٹی کی جانب سے تربت کے علاقہ ملک آباد وارڈ میں شمولیتی پروگرام منعقد ہوا۔ جس میں ملک آباد کے درویش خاندان کے 70 فیملیز نے اپنے اپنے اہلخانہ سمیت بی این پی اور دیگر پارٹیوں سے استعفی دیکر نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی مخلصانہ قیادت پر اعتماد کرکے باقاعدہ نیشنل پارٹی میں شمولیت کرنےکا اعلان کردیا
نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماؤں واجہ ابوالحسن بلوچ، شکیل احمد بلوچ اور مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہاکہ کامیابی کے بعد 1993 کی طرح ترقیاتی اسکیموں اور ملازمتوں پر اختیار یونٹ کو دینگے، محلہ اور علاقے کے جو بھی مسائل ہوں نیشنل پارٹی کے دفتر انکے کیلئے ہر وقت کھلا ہے۔ پارٹی دفتر ایک تربیت گاہ ہے انہوں نے کہاکہ ہماری کوشش ہوگی علاقہ کو ترقی دیں اور لوگوں کو روزگار دیکر انکی زندگی میں خوشحالی لائیں ہم نے تربت میں یونیورسٹی، میڈیکل کالج، سکول، کالجز، کلچر کمپلیکس جیسے دیگر ادارے قائم کیئے ہیں یہ سب نیشنل پارٹی کی مرہون منت ہے۔ اب کامیاب ہوئے تو مزید یونیورسٹیاں قائم کرنے کیساتھ دل ، جگر، کینسر جیسے بیماریوں کے علاج کیلئے بھی ادارے قائم کرونگا۔
معروف ٹرانسپورٹر اقبال شایزئی، کوشک یونٹ سے میجر نصیراحمد، کونسلر خلیل نصیر، اصغر گچکی، آشیر گچکی، ملک آباد یونٹ سے سرتاج گچکی، نزیر احمد،, بلال گچکی،، شکیل اورنگزیب، محی الدیں صغیر اور دیگر موجود تھے۔ جبکہ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض ملک آباد کے یونٹ سیکرٹری محمد اقبال نے سرانجام دیئے۔
ملک آباد کوشک کے درویش فیملی محلہ کمیٹی کے سربراہان نصیر درویش، عبدالماجد، مہیم ایم بی، جمیل لال اور دیگر نے نیشنل پارٹی کے قائدین کا شکریہ ادا کیا۔ اور کہاکہ وہ نہ صرف نیشنل پارٹی کو صوبائی اور قومی اسمبلی کی نشست کیلئے ووٹ کرینگے بلکہ الیکشن کے بعد پارٹی کیلئے کام کرکے دیگر علاقوں میں بھی موجود فیملی ممبران کو نیشنل پارٹی میں شمولیت کیلئے قائل کرینگے

