تربت (گدروشیا پوائنٹ) لاپتہ افراد کے فیملیز کا ڈی بلوچ کراس پر احتجاجی دھرنا آج پانچویں روز بھی جاری، دھرنے میں21 مارچ 2023 سے لاپتہ عابد وشدل، مارچ 2023 سے لاپتہ عدیل اقبال،21 مارچ 2023 سے لاپتہ جہانزیب فضل، 9 اپریل 2023 حماد نزیر، 9 اگست 2023 سے لاپتہ ظریف محمد بخش اور شعیب لیاقت کی لواحقین اپنے پیاروں کی بازیابی کیلئے دھرنا دئیے بیٹھے ہیں۔شاہراہ تمام ٹریفک کیلئے بند ہے۔ جبکہ بی ایس او کی جانب سے لواحقین سے اظہار یکجہتی اور لاپتہ افراد کی عدم بازیابی کے خلاف آج تربت شہر میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال جاری ہے۔

