تربت (گدروشیا پوائنٹ) لاپتہ افراد کے لواحقین اور بی ایس او کی جانب سے شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال، تربت شہر میں تمام کاروباری مراکز آج مکمل بند ہیں۔ واضع رہے لاپتہ افراد کے لواحقین ڈی بلوچ پر دھرنا دئیے بیٹھے ہیں اور ابھی تک ضلعی انتظامیہ اور ان کے درمیان کامیاب مذاکرات کی اطلاع نہیں جبکہ سامی دھرنا کل کامیاب مذاکرات کے بعد ختم کردی گئی۔

