تربت(گدروشیا پوائنٹ) نشنل پارٹی اور جے یو آئی کے امیدواروں کا مشترکہ پریس کانفرنس، حلقہ پی بی 27 دشت سے جے یو آئی کےامیدوار مولانا جاوید نعمانی نیشنل پارٹی کے لالہ رشید دشتی اور پی بی 28 تمپ سے جے یو آئی کے امیدوار مولانا شفیق الرحمن نیشنل پارٹی کے حمل بلوچ کے حق میں دستبردار ہوگئے۔ اس موقع پر نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، لالہ رشید دشتی، حمل بلوچ ، حاجی رستم بزنجو، جے یو آئی کے صوبائی نائب امیر خالد ولید سیفی، عبد الباسط فیضی اور دیگر موجود تھے.

