سامی دھرنا چھٹویں روز جاری، رات کو تشدد کرنے کے باوجود سی پیک شاہراہ بدستور بند

تربت(گدروشیا پوائنٹ) سامی بلوچی بازار سے 65 سالہ واحد بخش کو لاپتہ کرنے کے رد عمل میں لواحقین اور علاقہ مکینوں کا آج چھٹویں روز بھی دھرنا جاری ہے۔ مظاہریں نے سی پیک شاہراہ تمام ٹریفک کے لیے بند کردیا ہے۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ رات کو لیویز اور پولیس کے نفری نے ان کے دھرنے پر حملہ کیا ہے، ان کو لاٹھی چارج کرکے دھرنے میں بیٹھے لوگوں کو منتشر کرنے کی کوشش کی ہے جبکہ دھرنے سے یعقوب جوسکی اور فضل کریم کو گرفتار کرکے اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔