برہان زئی قبیلے کا بی اے پی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان

نوکنڈی(گدروشیاپوائنٹ)برہان زئی ہاؤس برہان آباد میں چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی اور میر اعجاز خان سنجرانی کی حمایت میں ایک گرینڈ حمایتی پروگرام منعقد ہوا جس کے مہمان خاص خان سنجرانی پینل کے سربراہ خان محمد آصف خان سنجرانی تھے برہان زئی قبیلے کے نوجوان رہنما بلال شہزاد برہان زئی، میر تاج محمد برہان زئی، حبیب ثاقب برہان زئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برہان زئی قبیلہ ایک پیج پر متحد ہیں اور جنرل الیکشن میں بلوچستان عوامی پارٹی کے نامزد امیدواروں پی بی 32 چاغی سے چیئرمین سینیٹ میر صادق سنجرانی اوراین اے 260 کے امیدوار میر اعجازخان سنجرانی کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہیں اس موقع پر برہان زئی قبیلے کے معتبرین ،سفید ریش اور نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھے حمایتی پروگرام سے خان محمد آصف سنجرانی، سردار شوکت علی اہجباڈی اور حاجی محمد رفیق ساسولی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برہان زئی قبیلے کی یکجہتی اور اتحاد کو دیکھ کر بہت خوشی ہوئی، برہان زئی قبیلے نے وقت پر ایک اہم فیصلہ کیا ہے خان پینل کبھی بھی انہیں مایوس نہیں کریگی۔