تربت(گدروشیا پوائنٹ) تربت ٹو کراچی مین شاہراہِ کو ڈی بلوچ کراس کے مقام پر ہر قسم کی آمد و رفت کیلئے لاپتہ افراد کے لواحقین کی جانب سے احتجاجاً بند کردیا گیا ہے۔ لاپتہ افراد کے لواحقین کے مطابق لاپتہ ظریف ولد محمد بخش سکنہ آپسر کولوائی بازار، لاپتہ عابد ولد وشدل، لاپتہ عدیل ولد اقبال، لاپتہ ظریف احمد ولد محمد بخش، لاپتہ شعیب لیاقت ولد لیاقت، لاپتہ جہانزیب فضل ولد فضل کریم، لاپتہ حماد نذیر والد نذیر احمد کی عدم بازیابی کےخلاف احتجاجی دھرنا دیا جارہا ہے۔ لواحقین کا مطالبہ ہے کہ ہمارے پیارے بازیاب کئے جائیں۔شاہراہِ بلاک ہونے کے باعث دونوں اطراف سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ ٹریفک غیر معمولی طور پر رک گئیں۔ واضع رہے اس وقت بلوچستان میں 3 مقامات سامی کیچ، بدوک پسنی اور ڈی بلوچ تربت میں لاپتہ افراد کے لواحقین نے شاہراہوں پر دھرنا دے کر تمام ٹریفک کےلئے بند کردی ہیں۔

