خاران(گدروشیاپوائنٹ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ و سابق وزیر اعلی بلوچستان سردار اختر جان مینگل نے خاران میں ایک بڑے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ھیکہ ہمیں بلوچستان کے لیئے آواز بلند کرنے کی پاداش میں انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے بلوچستان کے لاپتہ افراد کی بازیابی کی صدائیں بلند کرنے والوں کا راستہ روکنے کے لیئے ہمارا سترہ بندوں کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دی گئی ہمیں کرسی اور اقتدار نہیں لاپتہ بلوچ نوجوان چائیے پارلیمنٹ اپنی آواز کو دنیا تک پہنچانے کا ایک چھوٹا سا زریعہ ہے ہم نے گزشتہ اسمبلی میں چار اراکین کے ہمراہ اسمبلی میں ٹھوس حکمت عملی اپنائی جو مقتدرہ قوتوں پر گران گزری ہم جمہوری لوگ ہیں اور جمہوری اور سیاسی آواز بلند کرنا ہمارا حق ہے انھوں نے کہا کہ اسلام آباد میں بلوچ ماوں اور بہنوں کے دھرنے پر ٹھنڈے پانی پھینک کر لاٹھی چارج کی گئی اور بلوچستان سے چند خرید خرید بھیج کرکے اسلام آباد دھرنے کو سپوتاژ کرنے کی کوشش کی گئی اپنے بہنوں اور بچیوں کے خلاف اسلام آباد جاکر خود کو ننگا کرنے والے بھول گئے ہیں کہ انکے کپڑے اترنے سے آگے مسلم اور پھیچے لیک رہے ہیں انتخابی جلسے سے پی بی تینتیس خاران کے امیداور ثناء بلوچ قومی اسمبلی کے امیدوار حاکی محمد ہاشم نوتیزئی سردار اسلم میروانی ضلعی آرگنائزر حاجی غلام حسین بلوچ چیئرمین ضلع کونسل حاجی محمد جمعہ کبدانی ندیم بلوچ نصرت اللہ مینگل اصغر ملنگزئی شبیر آحمد بادینی میر عبدالقدوس میرانی نصرت اللہ شاہوانی نے بھی خطاب کیا اور ندیم تگاپی نے تلاوت کالم پیش کی سردار اختر جان مینگل و دیگر مقررین نے کہا کہ ماضی کی نسبت کہلاڑہ کا دھار تیز کرکے میدان میں اترے ہیں انھوں نے کہا کہ پی پی پی نے اقتدار کی خاطر ملک تھوڑ دی اب پی پی پی اور ن لیگ بلوچستان کو منڈی سمھجکر میدان میں آنے والے بھول گئے کہ شیر گیڈر اور پی پی پی بلوچستان کے لوگوں کا قاتل رہا انھوں نے کہا کہ جو لوگ مشروف دور میں وزیر و گزیر رہے وہ سب شہید نواب بگئی اور دیگر بلوچوں کے قتل اور ازیت دینے میں برابر شریک ہیں انھوں نے کہا کہ سابق وزیر داخلہ بلوچستان کو خاران سے میدان میں اتارنے والوں کا چہرہ کسی صورت بھلانا ممکن نہیں جھنوں نے بلوچستان کے بلوچ پیر و کماش و نوجوانوں کے قتل اور اغواء کاری میں اہم کردار ادا کی سردار اختر جان مینگل نے کہا کہ پاکستان بھارت کو اپنا ازلی دشمن سمھجتا ہے مگر بھارتی پائیلٹ ابی نندن کو نئے کپڑے پہنا اور چائے پھلا کر پروٹوکول کے ساتھ بھارت روانہ کی جاتی ہے جبکہ بلوچوں کے نوجوانوں کو مار کر انکے کفن تک پہنانا گوارہ نہیں کرتے سردار اختر جان مینگل نے کہا کہ آپکا ووٹ ایک امانت ہے آٹھ فروری کو اس قومی امانت کو بی این پی کے نامزد امیدواروں کے حق میں استعمال کرکے انھیں پارلیمنٹ بھیج دیں جو آپ کے ننگ و ناموس اور حقوق کا پاسبان بنکر اپنا کردار ادا کریگی۔ جلسے میں خاران پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے جبکہ خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد موجود تھے۔

