خاران (گدروشیا پوائنٹ) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سربراہ و سابق وزیر اعلی بلوچستان سردار اختر جان مینگل گزشتہ شام دالبندین سے خاران پہنچ گئے جسکا گواش کے علاقے سرگردان میں پارٹی رہنما نامزد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی بی تینتیس ثناء بلوچ سینٹرل کمیٹی کے رکن میر غلام مصطفی ساسولی ضلعی آرگنائزر حاجی غلام حسین بلوچ چیئرمین ضلع کونسل حاجی میر محمد جمعہ کبدانی سرادر اسلم میروانی و کونسلران میونسپل کمیٹی پارٹی کارکنوں ووٹروں نوجوانوں و معتبرین نے پرتپاک استقبال کیا اور ایک بڑے جلوس کی شکل میں بلوچ ہاوس خاران لایا گیا جہاں سردار اختر جان مینگل و ثناء بلوچ نے استقبالیہ جلوس سے مختصر خطاب کیا اور شاندار استقبال کرنے پر شکریہ ادا کی جبکہ منگل کی شام بی این پی کے سربراہ اور انکے پارٹی رہنماوں کے اعزاز میں بی این پی کے ضلعی آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن میر غلام دستگیر مینگل نے مینگل ہاوس میں پرتکلف عشائیہ دیا جسمیں پارٹی کے مرکزی رہنماوں مینگل قبیلے سے تعلق دار شخصیات بڑی تعداد میں شریک رہے عشائیہ سے سردار اختر جان مینگل ثناء بلوچ حاجی محمد ہاشم نوتیزئی میر غلام دستگیر مینگل حاجی نصرت اللہ مینگل نے خطاب کیا سردار اختر جان مینگل نے کہا کہ ہم قبیلہ پرست نہیں بلکہ بلوچ پرست ہیں ہمارے لئیے تمام قوم و قبیلہ قابل قدر ہیں اور یہ بھی ہمارے لیئے اعزاز ھیکہ ہماری پارٹی میں بلوچوں کے تمام باعزت قوم و قبیلہ سے تعلق دار افراد وابسطہ ہیں اور بلوچ اور بلوچستان کے حقوق کے حصول کی جہدوجہد میں ہمارے ساتھ شانہ بشانہ ہیں.

