نیشنل پارٹی کی پرتشدد کارروائیوں سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے 8 فروری کو اپنا ووٹ کاسٹ کریں، میر اسد اللہ بلوچ

پنجگور(گدروشیاپوائنٹ)بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی صدر وسابق صوبائی وزیر میر اسداللہ بلوچ نے کاٹاگری تحصیل گوارگو میں پارٹی کے دیگر عہدیداروں اور کارکنوں کے ہمراہ ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجگور کے عوام کو بندوق کی نوک پر فتح نہیں کیا جاسکتا ہے وہی جیتے گا جسے پنجگور کے عوام ووٹ دے گا ڈاکٹر فقیرجان اور پارٹی کے دیگر ورکروں کے گھروں پر فائرنگ اور انہیں خوف زدہ کرنا ناقابل برداشت عمل ہے جس کی ہم شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں اور بی این پی عوامی اپنے ورکروں کو اکیلے نہیں چھوڑے گا اور ہر مشکل وقت میں انکے ساتھ کھڑے ہیں میر اسداللہ بلوچ نے کہا کہ بی این پی عوامی کی امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھا جائے انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی کی پرتشدد کارروائیوں سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے عوام 8 فروری کو منفی سوچ کو شکست دینے کے لیے پولنگ اسٹیشنوں پر نکل کر اپنا ووٹ کاسٹ کریں اور نیشنل پارٹی کو شکست سے دوچار کرکے اسے پیغام دیں کہ پنجگور کے غیور عوام ایسے عناصر کو سرے سے ریجکٹ کرچکے ہیں جو تشدد خوف اور بندوق کے زرو پر عوام کے حق رائے دہی کے اگے رکاوٹ ڈالتے ہیں میر اسداللہ بلوچ نے کہا کہ پنجگور کا امن برقرار رکھنا ضلعی انتظامیہ پولیس اور دیگر اداروں کی زمہ داری ہے ڈاکٹر فقیرجان ایک سیاسی کارکن کے ساتھ ایک شریف النفس گھرانے سے تعلق رکھتا ہے طب کے حوالے سے انکی خدمات سے پورا علاقہ واقف ہے اس کے گھر اور کلینک پر حملہ کرنا ایک بزدلانہ فعل ہے اور ہم ڈاکٹر فقیرجان اور دیگر پارٹی ہمدردوں کے گھروں پر حملے کو بی این پی عوامی پر حملہ تصور کرتے ہیں کیونکہ اسے بی این پی عوامی سے وابستگی رکھنے پر انتقام کا نشانہ بنایا گیا ہے بلوچ روایت میں گھر اور اسپتال پر حملہ ایک معیوب عمل ہے مگر نیشنل پارٹی نے اپنے غنڈوں کے زریعے پرامن لوگوں کے گھروں پر فائرنگ کراکر پنجگور کے پرامن ماحول کو خراب کرنے کی دانستہ کوشش کی ہے تاکہ الیکشن کے عمل میں رخنہ ڈال کر عوام کو حق رائے دہی استعمال کرنے سے روکا جاسکے انہوں نے کہا کہ بی این پی عوامی کا کارکن گن اور بندوق سے نہ کھبی خوفزدہ ہوئی ہے اور نہ آئندہ وہ اس طرح کی بزدلانہ کارروائیوں سے مرغوب ہونگے.