تربت، بلوچستان نیشنل الائنس کا سینئر باڈی اجلاس منعقد

تربت(گدروشیا پوائنٹ) بلوچستان نیشنل الائنس کا سنیئر باڈی اجلاس زیر صدارت مرکزی صدر واجہ میجر جمیل احمد دشتی منعقد ہوا جس میں مرکزی ایگزیٹیو کمیٹی رکن واجہ قاسم دشتی بطور مہمان خاص اور ایڈوکیٹ نزیر احمد بطور اعزازی مہمان شریک ہوئے۔ اجلاس میں مرکزی تنقیدی نشست، تنظیمی امور اور عالمی و علاقائی سیاسی صورتحال اور آئنده انتخابات پر تفصیلی بحث مباحثہ کے بعد آئندہ لائحہ عمل میں انتخابی سرگرمیوں کو آگے بڑھانے کے لئے مختلف فیصلے لئے گئے جس میں مرکزی صدر واجہ میجر جمیل احمد دشتی کی سربرائی میں انتخابی اتحاد و گفت و شنید کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جس کے ممبران واجہ قاسم دشتی، ایڈوکیٹ نزیر احمد، چاکر پیرل شے تگری شامل ہیں
سینئر باڈی اجلاس سے مرکزی صدر واجہ میجر جمیل احمد دشتی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مکران بلخصوص کیچ بلوچ سیاست میں اہم مقام رکھتی ہے جسے ایک سازش کے تحت حقیقی سیاسی کارکنان کو سیاسی سرگرمیوں کے حوالے سے محروم رکھا گیا ہے۔ ہماری سیاسی سوچ اور سیاسی فکر میں اس بات کو اہم مرکزیت حاصل ہے کہ کوئی سیاسی جماعت خود بخود کامیابی حاصل نہیں ہوتا بلکہ سیاسی کارکنان کی خلوص و انتھک محنت سے لوگوں کی حمایتیں حاصل ہوکر ہم اپنے حلقوں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔ موجودہ حالات کے تقاضے یہی ہیں کہ ہم اب گلے شکوے چھوڑ کر بلوچ قوم کی نظریاتی سیاست پر توجہ مرکوز کرکے بلوچ قوم کو سیاسی کاز کے ساتھ جوڑ کر سیاسی جدوجہد کو آگے بڑھائیں۔ دوسری جانب یہاں حقیقی عوامی نمائندوں کو سیاسی میدان سے دور رکھ کر دیوار سے لگایا گیا ہے، جس سے نوجوان و بلوچ قوم میں مایوسی و بے یقینی نے جنم لی ہے۔ ہمیں ایمانداری و سچے دل سے بلوچ قومی سیاست پر توجہ دیکر حقیقی معنوں میں سیاست کرنی چاہیے جس سے ہماری نوجوان نسل کی ذہنوں آبیاری ہوسکے۔
اجلاس سے مرکزی ایگزیٹو کمیٹی کے رکن واجہ قاسم دشتی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ قوم کسی گیٹ کی امیدوں میں مبتلا کرکے ان کی سیاسی صلاحیتوں کو ختم کیا جارہا ہے جو ایک لمحہ فکریہ ہے۔ہمیں ان کے خلاف یکجاء ہوکر جدوجہد کرنا چاہیے تاکہ بلوچ قوم سیاست کے لئے موثر ماحول پیدا ہوسکے اور کیچ میں سیاسی ماحول پیدا کرنے کے لئے مختلف سیاسی سرگرمیوں کا انعقاد کرنے کی ضرورت ہے اور یہ زمہ داری ہمارے باشعور سیاسی ورکروں پر عائد ہوتی ہے کہ ہم بلوچستان نیشنل الائنس کے فعالیت و نشوونما میں اپنا کردار ادا کریں۔
سینئر باڈی اجلاس میں تنقیدی نشست، تنظیمی امور، عالمی و علاقائی سیاسی اور انتخابی صورتحال کے ایجنڈوں پر تفصیلی بحث مباحثہ کے بعد آئندہ لائحہ عمل کے لئے فیصلے لئے گئے جس میں انتخابی سرگرمیوں کو مزید فعال کرنے کیلئے مختلف فیصلے لئے گئے جس میں مرکزی صدر واجہ میجر جمیل احمد دشتی کی سربرائی میں انتخابی اتحاد و گفت و شنید کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جس کے ممبران واجہ قاسم دشتی، ایڈوکیٹ نزیر احمد، چاکر پیرل شے تگری شامل ہیں