سامی شاہراہِ پر دھرنا جاری ہے، بی ایس او پجار کے رہنماؤں کا اظہار یکجہتی کیلئے شرکت

تربت(گدروشیاپوائنٹ)تحصیل تربت کے علاقہ سامی میں بلوچی بازار کے رہائشی واحد بخش والد پیر محمد کو فیملی کے مطابق گھر سے حراست میں لیکر لاپتہ کیا گیا ہے۔ واحد بخش بلوچ کو رہا نہ کرنے کیخلاف لواحقین اور علاقہ مکینوں نے سی پیک و ایم ایٹ شاہراہ کو آج 30 جنوری کی صبح سے تاحال سامی کے مقام پر ہرقسم کےٹریفک کے لیے بند کردی ہے۔ لواحقین کا مطالبہ ہے کہ لاپتہ واحد بخش کو منظرعام پر لاکر رہا کیا جائے۔ جبکہ بی ایس او پجار کے رہنماؤں باھوٹ چنگیز، یاسر بیبگر، مروان بلوچ اور عمران حاصل نے دھرنا میں جاکر واحد بخش بلوچ کے فیملی اظہار یکجہتی کی۔