تربت، محکمہ سمال انڈسٹریز اینڈ کامرس کے زیر اہتمام پروگرام منعقد

تربت (گدروشیا پوائنٹ) محکمہ سمال انڈسٹریز اینڈ کامرس مکران ڈویژنل ہیڈکوارٹر تربت کے زیراہتمام تقسیم سرٹیفکیٹ پروگرام منعقد ہوا۔
جبکہ پروگرام زیرصدارت اسسٹنٹ منیجر میڈم مٓھتاب منعقد ہوا جبکہ اسسٹنٹ منیجر ساجد کٓنر نگرانی کررہے تھے۔ پروگرام کے مہمان خصوصی بی این پی مینگل کے رہنما اور سینیٹر نسیمہ احسان شاہ تھیں۔ اسسٹنٹ منیجر مہتاب بلوچ نے ادارہ کی کارکردگی اور مسائل سے آگاہ کیا۔ سینیٹر نے ہر ممکن تعاون کی یقین دہائی کی۔ جبکہ نسیمہ احسان شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 1972 کے بعد انڈسٹری کی جب بنیاد رکھی گئی، اس وقت کیچ کسی کو اس ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کوئی علم نہیں تھی۔ 2008 سے 2012 کے دوران سید احسان شاہ کے جد وجہد سے اس ڈیپارٹمنٹ کو بحال کیا گیا اور بلوچستان میں 1300 انڈسٹریل نوکریاں دئیے گئے جن میں سے 900 سے اوپر نوکریاں صرف تربت کے لوگوں کو ملے۔ پروگرام کے آخر میں محکمہ سمال انڈسٹریز اینڈ کامرس کے پروگرام کے تحت کورسز مکمل کرنے والوں میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیا گیا۔