تربت (گدروشیا پوائنٹ) تحصیل تربت کے علاقہ سامی میں بلوچی بازار کے رہائشی واحد بخش والد پیر محمد کو فیملی کے مطابق گھر سے حراست میں لیکر لاپتہ کیا گیا ہے۔ واحد بخش بلوچ کو رہا نہ کرنے کیخلاف لواحقین اور علاقہ مکینوں نے سی پیک و ایم ایٹ شاہراہ کو آج 30 جنوری کی صبح سے سامی کے مقام پر ہرقسم کےٹریفک کے لیے بند کردی ہے۔ لواحقین کا مطالبہ ہے کہ لاپتہ واحد بخش کو منظرعام پر لاکر رہا کیا جائے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں نے احتجاج کرنے والوں کو منتشر اور ایک نوجوان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی مگر بعد ازاں احتجاج جاری ہے۔

