بولان:مچھ شہر میں رات تاصبح راکٹ وگولہ باری،فائرنگ،ایس ایچ او سمیت اہلکاروں کی ہلاکت کی اطلاعات ،سرکاری ونجی اداروں کو نقصان

بلوچستان کے ضلع بولان کے شہر مچھ میں پیر اورمنگل کی درمیانی شب نامعلوم سمت سے 15راکٹ حملے کیئے گئے،مچھ کے 6مختلف مقاما ت پر حملے کیئے گئے ،راکٹ حملوں سے مچھ سینٹرل جیل سمیت متعدد سرکاری اورنجی عمارتوں کو نقصان پہنچا،مچھ جیل کے مین گیٹ اورچاردیواری کو نقصان پہنچا،پی ٹی سی ایل بلڈنگ اورٹاورکو نقصان پہنچا،حملوں سے ایس ایچ او مچھ سٹی ساجد سولنگی سمیت 4پولیس اہلکار جاں بحق ،علاقہ گوکرت کے مقام پر سندھ سے کوئٹہ جانے والاایک ٹر ک ڈرائیور سمیت7 شہری زخمی،گاڑیوں،کولپورمیں ایک ہوٹل اورمتعدد دکانوں کو کافی نقصان پہنچا،رات تا صبح فائرنگ کی آواز سنی گئی،شہر مچھ میں خوف ہراس پھیل گئی،گیس پائن لائنز کو بھی نقصان پہنچاہے،ضلع بولان بلخصوص مچھ شہر کو جانے والے تمام مین شاہراہ بند کردیئے گئے ،شہریوں کو مچھ اوربولان جانے سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی، ڈھاڈرسول اسپتال ضلع بولان کے ایم ایس سیف اللہ مری کے مطابق رات سے اسپتال میں ایمرجنسی نافذکرکے تمام ڈاکٹرزاورپیرامیڈیکل اسٹاف کو طلب کیا گیا ہے،جبکہ کوئٹہ سے پشاورکینٹ جانے والے جعفرایکسپریس اورکوئٹہ ٹو بولان میل ٹرین کو کینسل کردیا گیاہے ۔اطلاعات کے مطابق دو طرفہ حملوں کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار برائے پی بی 12حاجی مولداد کے سیکیورٹی گارڈ جاں بحق ہوگئے۔ حملوں کی ذمہ داری بلوچستان کے ایک کالعدم تنظیم نے قبول کرلیاہے جبکہ سرکاری اطلاعات کے مطابق سیکورٹی فورسز نے دعوی کیاہے کہ مچھ میں دہشت گردوں کو محدود کرکے شکست دی گئی ہے اور چار دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ بلوچستان کے نگراں وزیر اطلاعات جان محمد اچکزئی نے مچھ میں دھماکوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ قریبی پہاڑوں سے چند راکٹ فائر کیے گئے۔ ایک ٹویٹ میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ حکومت بلوچستان کے ترجمان اور نگران صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا ہے کہ مچھ میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کےحملے کو ناکام بنا دیا ہے، فورسز کے موثر جواب کے نتیجے میں دہشت گرد پسپا ہوگئے حملے میں کسی تنصیبات کو نقصان نہیں پہنچا اور نہ کوئی جانی نقصان ہوا ہے، حملہ آوروں کیخلاف کارروائی جاری ہے۔