تیرہ گھنٹے سے ٹریفک کی روانی معطل، گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں

نوکنڈی(گدروشیاپوائنٹ)کوظٹہ تفتان شاہراہ پر تیرہ گھنٹے سے ٹریفک کی روانی معطل ہے زمباد یونین اور کاروباری حلقوں نے قومی شاہراہ پر رکاوٹیں کھڑی کرکے بند کر رکھا ہے جس سڑک کے دونوں اطراف میں گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں سخت سردی ٹرانسپورٹرز کو مشکلات کا سامنا ہے زمباد یونین کے ملک سرفراز برہانزئی کا کہنا ہے کہ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی ہمارے دھرنے میں آکر مطالبات کے حل میں کرداد ادا کریں، انکا کہنا تھا کہ پاک ایران اور افغان بارڈر پر کاروبار میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائیں، چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی ضلع چاغی کے دورہ پر ہے کچھ دیر بعد نوکنڈی پہنچنے والے ہیں۔