تربت میں بی این پی ، باپ، جے یو آئی ش اور جمعیت اہلحدیث کے امیدوارون کا مشترکہ اہم اجلاس ، انتخابی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

تربت(گدروشیا پوائنٹ) پی بی 25 کیچ 1بلیدہ زعمران ہوشاب بی این پی کے امیدوار واجہ شے نزیر احمد بلوچ باپ پارٹی کے امیدوار حاجی عزیز آسکانی جے یو آئی ش کے امیدوار ڈاکٹر اسماعیل بلیدی،جمعیت اہلحدیث کے امیدوار حافظ ناصر الدین زعمرانی کا ایک مشترکہ اہم اجلاس ندیم شمبے ہاؤس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں بی این پی کے رہنماؤں واجہ ایوب جان گچکی عبدالواحد بلیدی حاجی عبد الرحمٰن شمبے زئی چیئرمین ندیم سلیم شمبے زئی باپ کے رہنماؤں عبدالوحید آسکانی صغیراحمد زعمرانی جمیعت اہلحدیث کے رہنما مولانا عبدالغنی زعمرانی جمعیت علمائے اسلام رابطہ کے حاجی حبیبِ الرحمن بلیدی نے شرکت کی اجلاس کافی میں بحث و مباحثہ کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ بلیدہ زعمران ہوشاب کے عوام کی مجموعی عوامی مفادات اور علاقے کے پسماندگی کو مد نظر رکھ کر اور کئی دہائیوں سے حکمران طبقہ اقتدار میں ہوتے ہوئے بھی پورا علاقہ ایک کھنڈارات کی شکل اختیار کرچکا ہے اور ہر الیکشن میں اپوزیشن کی انتشار کی وجہ سے علاقے کے عوام مایوسی کا شکار ہوکر اپنے رائے دینے سے قاصر رہے ہیں لیکن اس دفعہ اپوزیشن پارٹیوں کے امیدواروں اور زمہ دار رہنماؤں نے فیصلہ کیا گیا کہ علاقے کے عوام کی تحفظات اور رائے کا احترام کرتے ہوئے مشترکہ حکمت عملی اپناتے ہوئے اتفاق رائے سے ایک امیدوار سامنے لا یا جائے گا اور انشاللہ اس کا باقاعدہ اعلان آئندہ ایک دو روز میں کیا جائے گا