تربت(گدروشیاپوائن)”پرائمری ایجوکیشن عدم توجہی کا شکار “ کے عنوان سے گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن بلوچستان کیچ کے زیراہتمام صوبہ بلوچستان وخاص طور پر ضلع کیچ میں سرکاری پرائمری تعلیم کی زبوں حالی اور سیاسی و انتظامی طور پر عدم توجہی کے حوالے سے 3 فروری 2024 کو ایک سمینار منعقد کیا جائے گا جس میں دانشور و ماہرِ تعلیم کے علاوہ اُن تمام سیاسی پارٹیوں سے ایک ایک رہنماء مدعو کیا جائے گا جن کی کیچ میں خاطرخواہ نمائندگی موجود ہے جبکہ اس اہم سمینار کے شرکاء میں ضلعی تعلیمی افیسران ، جی ٹی اے کیچ کے ضلعی و تحصیل قیادت کے علاوہ کیچ کے ہر گرلز و بوائز ہائی سکول سے دو اساتذہ کرام شامل ہونگے۔
اس سمینار کے انعقاد سے جی ٹی اے کیچ کی یہ کوشش ہو گی کہ عالیہ الیکشن کے نتیجے میں جو بھی کیچ سے منتخب نمائندے کامیاب ہوں گے وہ تعلیم اور خاص طور پر سرکاری اسکولوں میں پرائمری ایجوکیشن کی بہتری کیلیئے ہمارا ساتھ دیں تاکہ سرکاری اسکولوں میں پرائمری تعلیم کے زمرے میں موجود عدم توجہی کا خاتمہ کیا جا سکے، اکبر علی اکبر، گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن بلوچستان کیچ

