طالب علم بہادر چاکر کے فیملی نے دوبارہ سی پیک روڈ بلاک

تربت(گدروشیا پوائنٹ) علاقہ سنگ آباد سے زیرحراست طالبعلم بہادر چاکر کو رہا نہ کرنے کیخلاف فیملی کی جانب سے تجابان کے مقام M8 سی پیک شاہراہ آج 29 جنوری کی صبح سے پھر بند کردیاگیا۔کیچ و گوادر سے جانے والے لانگ مارچ شرکاء بھی کوئٹہ سے آکر احتجاج میں بیٹھ گئے ہیں، بہادر بلوچ کی ہمشیرہ نے گدروشیا پوائنٹ کو بتایا کہ 28 جنوری کی شام 6 بجے تک رہا کرنے کی یقین دہائی کرائی گئی لیکن مزاکرات کے نام پر دھوکہ دیکر بدزبانی کی گئی، اب مزاکرات نہیں صرف بھائی چاہیئے