کوئٹہ(گدروشیا پوائنٹ) نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں مستونک میں پارٹی کی الیکشن آفس پر دستی بم حملے کو بزدلانہ فعل قرار دیکر شدید الفاظ میں مذمت کی ہے مرکزی بیان میں اس امر کا اظہار کیا گیا ہے کہ پارٹی ایسے بزدلانہ عمل سے مرعوب نہیں ہوگی اور بھرپور انداز میں اپنا الیکشن مہم چلاہیگی ، پارٹی بیان میں مستونگ انتظامیہ اور پولیس کی جانبداری نااہلی اور غفلت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے واضع کی کئی ہے کہ ڈپٹی کمشنر مستونگ کو بارہا زبانی اور تحریری طورپر آگاہ کیا گیا کہ پارٹی کے الیکشن آفس کو سیکورٹی فراہم کی جائے مگر کوئی توجہ نہیں دی گئی ایس پی پولیس تو ایک لاڈلے اور سرکار کے حمایت یافتہ امیدوار کا ذاتی ملازم بن چکا ہے اس لاڈلے امیدوار کو پولیس کی گاڑیاں بمعہ پولیس آفیسر سیکورٹی کے لیئے فراہم کی گئی ہے تمام سرکاری مشینری لاڈلے امیدوار کے الیکشن مہم پہ تعینات ہے اس کے علاوہ تمام الیکشن آفسز پہ ایک پولیس یا لیویز اہلکار بھی تعینات نہیں ، پارٹی بیان میں الیکشن کمیشن آف پاکستان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی پولیس کو فوری طورپر تبدیل کیا جائے اور غفلت و جانبداری برتنے پر انتظامیہ کے خلاف بھی کاروائی کی جائے بصورت دیگر شدید احتجاج کیا جاہیگا۔ پارٹی بیان میں واضع کیا گیا ہے کہ اس قسم کے بزدلانہ حملوں سے نیشنل پارٹی کو عوام سے دور نہیں کیا جاسکے گا اور نہ ہی پارٹی کے الیکشن مہم کو سبوتاژ کیا جاسکتا پارٹی کارکن اور زمہ داران اپنے الیکشن مہم میں مزید تیزی لاہینگے نگران حکومت کی اولین فرض یہ ہے کہ پر امن الیکشن کے قیام کے لیئے سیاسی رہنماوں کارکنوں اور الیکشن آفسز و اجتماعات کو سیکورٹی فراہم کرئے ۔

