آزادی اظہار رائے کے حق کو اعلیٰ عدلیہ کیخلاف استعمال کرنا قانوناً جرم ہے، جمال رئیسانی

کوئٹہ (گدروشیا پوائنٹ) شہدا فورم بلوچستان کے سربراہ سابق نگران صوبائی وزیر کھیل نوابزادہ جمال رئیسانی نے سماجی رابطے ویب سایٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ عدلیہ کیخلاف جسطرح سے زہریلا پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے، اس کی پاکستان کے موجودہ حالات میں کسی صورت گنجائش نہیں۔ عدلیہ کسی بھی ملک کا اہم ستون ہوتا ہے اور یہی عدلیہ ماں کا کردار ادا کرتی ہے، عدلیہ کیخلاف بیان بازی کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔ آزادیِ رائے کا حق ہر پاکستانی کو حاصل ہے پر اس حق کو اعلیٰ عدلیہ کیخلاف استعمال کرکے زہر اگلنا قانونی جرم ہے۔ امید ہے اس معاملے پر شدید نوٹس لیا جائے گا۔