تربت(گدروشیاپوائنٹ)بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما حاجی اکبر ہاؤس اوورسیز کالونی تربت میں شمولیت پروگرام سے بلوچستان عوامی پارٹی کے نامزد امیدوار حلقہ پی بی 28 تمپ سے حاجی اکبر آسکانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمپ ، شئے کہن ، سیرینکن ، خیرآباد ، ناصر آباد کے عوام میر،معتبر اسمی رشید، زاہد زامرانی ، محمد حسین کی سربراہی میں کئی لوگوں نے بی اے پی میں شمولیت اختیار کی. اس موقع پر حاجی اکبر اسکانی نے کہا کہ بزرگ جوق در جوق بلوچستان عوامی پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں جنکے فیصلے کو قدر کی نگاء سے دیکھتے ہیں بی اے پی کے کارکنوں کی دن رات محنتوں کی بدولت ہے آج ہمیں مقبولیت حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ پاک گواہ ہے کہ پانچ سال میں اپنے حلقے میں بے شمار کام کیے ہیں، ناصر آباد جیسے پسماندہ علاقوں میں کالج تعمیر کیے ہیں کئی لنگ روڈ بنائے گئے ہیں اور عوامی کی حفاظت کے لیے ندی نالوں کے قریب حفاظتی بند بنائے گئے ۔ اور کئی لوگوں کو روزگار فراہم کی جس سے مخالفین کی نیندیں حرام ہو گئی اور غریبوں کا برسرروزگار ہونا مخالفین پر گران گزر رہی ہے۔ شمولیت کرنے والوں میں آسمی رشید، زبیراحمد، طارق، بلوچ خان، سخی احمد، جمیل، عطاء، نواز، عبدالغفور، رشید، یلان، عبدالرواف ، کئیا ، طفیل قمبر احمد ، معراج ، عظیم ، محمد نعیم ،زاہد زامرانی ، سنیل آسکانی ، ابوالحسن ، محمد حسین قادر بخش، محمد اسماعیل ، ابراہیم زرین نے فیملی سمت بی اے پی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر میر خلیل آسکانی اور میر جاسم بلوچ موجود تھے.

