اے ڈی سی کی سربراہی میں اجلاس منعقد، الیکشن کے دوران ایمبولینس سروس الرٹ کرنے کا فیصلہ

تربت (گدروشیا پوائنٹ)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کیچ منور مگسی کی سربراہی میں الیکشن کے دن ایمبولینس سروسز سے متعلق اجلاس ڈپٹی کمشنر کے آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈی ایچ او کیچ ڈاکٹر ابابگر بلوچ نے الیکشن سے متعلق ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئیے ایمبولینس سروس پلان پیش کیا ۔ اے ڈی سی نے کہا کہ الیکشن کے دن تمام ہسپتالوں میں خصوصا آر ایچ سی میں ایمبولینس الرٹ ہونگے ۔ اجلاس میں ایدھی فاونڈیشن، سنگت فاونڈیشن، وقاص وارث ایمبولینس سروس، خیرالنساء ایمبولنس سروس کے نمائندے بھی شریک تھے۔