عام انتخابات قریب آتے ہی بلوچستان کے شہر تربت میں پاکستان پیپلز پارٹی کی سرگرمیاں بڑھ گئیں،رہنماکے رابطے اورجوڑتوڑمیں تیزی آگئی۔اس سلسلے میں بروز جمعہ کو پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں نے مصروف دن گزارا۔پیپلزپارٹی مکران ڈویژن کے صدر اور آزاد امیدوار ڈاکٹر برکت بلوچ نے اوورسیز تربت میں اپنی رہائشگاہ پر ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حلقہ پی بی 28 تمپ حلقہ سے اپنے پارٹی پیپلز پارٹی کے امیدوار میر اصغر رند کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنما اور امیدوارپی بی 25بلیدہ میر ظہور احمد بلیدی نے کہاکہ پیپلز پارٹی مکران کی لیڈرشپ نے اجلاس سے متفقہ فیصلہ کیاہے کہ ڈاکٹربرکت بلوچ پیپلز پارٹی کے پرانے جیالے اورہمارے ساتھی ہیں ،کاغذات جمع کرنے کے دوران انہوں نے بھی کاغذات جمع کیے تھے لیکن بعد میں پارٹی نے مشاورت کے بعد میراصغررند کوپارٹی ٹکٹ جاری کیا تھا۔ اس لئے انہیں دستبردارکرکے انہیں مکران سے پارٹی کی جانب سے سینیٹ کا امیدوارمنتخب کیا گیاہے،ہم پارٹی کے امیدوار کامیاب ہوکر انہیں سینیٹ کیلئے ووٹ کرینگے اوران کیلئے ورک بھی کرینگے۔اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنما اورقومی اسمبلی 259کی نشست پر امیدوار حاجی ملک شاہ گورگیج، پی بی 28تمپ سے میر اصغر رند، پی بی 27دشت سے میر عبدالروف رند اور خصوصی سیٹ کیلئے نامزد امیدوار مینا مجید بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے مشترکہ طور پر ڈاکٹر برکت بلوچ کو مکران سے سینٹ کا امیدوار نامزد گی کی تائید کی اورکامیابی کے بعد ووٹ کرنے کا اعلان کیا۔
جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کیچ کے رہنماکی رہائشگاہ سیٹلائیٹ ٹاﺅن تربت میں پریس کانفرنس سے پاکستان پیپلزپارٹی حلقہ پی بی24 گودار کی نشست پر پیپلز پارٹی کے امیدوار بشیر احمد کلمتی آزاد امیدوار سید مہیم جان کے حق میں دستبردار ہوگئے ۔انکے اورقومی اسمبلی کے امیدوارکیلئے کام جاری رکھنے کا عزم کیا۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنما اورقومی اسمبلی 259کی نشست پر امیدوار حاجی ملک شاہ گورگیج، ڈویژنل صدر ڈاکٹر برکت بلوچ اورپی بی 27 دشت سے امیدوار میر عبدالروف رند نے انکا شکریہ اداکیا اور کہا کہ مکران میں گراﺅنڈ پیپلز پارٹی کے حق میں بھاری اکثریت سے جیت جائینگے۔دریں اثناء تربت کے علاقہ ڈھنک کے سرگرم سماجی کارکن ہارون دشتی نے پریس کانفرنس سے اپنے فیملی سمیت این اے 259 کیچ کم گوادر کی نشست پر پیپلز پارٹی کے امیدوار حاجی ملک شاہ گورگیج کی حمایت کا اعلان کردیا۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنما اورقومی اسمبلی 259کی نشست پر امیدوار حاجی ملک شاہ گورگیج اورپی بی 27 مند اور دشت سے امیدوارمیر عبدالروف رند نے انکا شکریہ ادا کیا اورکہا کہ نوجوان پیپلز پارٹی میں شامل ہوکر صوبہ اور وفاق کی سطح پر اپنے حقوق کیلئے جہد کریں۔اس موقع پر پیپلز پارٹی مکران ڈویژن کے صدر ڈاکٹر برکت بلوچ، یاسر گورگیج، خلیل الفت، صادق تاجر اور عارف دشتی ودیگر کارکنا ن موجود تھے۔

