پسنی، میر کاروان کی خواتین رہنماء پسنی کے دورے پر پہنچ گئے خواتین کارنر اجلاس منعقد

تربت(گدروشیاپوائنٹ)میر کاروان کے خواتین رہنماء مہر بلوچ کی سربراہی میں پسنی وارڈ نمبر 5 میں خواتین کا کارنر میٹنگ منعقد ہوا جس میں بڑی تعداد میں خواتین شریک رہے اس موقع پر میر کاروان کی خواتین رہنماء مہر بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 8 فروری کے دن چوتھی بار تاریخ دوہرایا جائے گا ایک بار پھر جیت کلہاڑی اور فرزند گوادر میر حمل کلمتی اور اتحادی میر یعقوب بزنجو کی ہوگی کیونکہ میر حمل کلمتی عوام دوست اور غریبوں کا مدد گار لیڈر ہے اور رہے گااس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ خواتین میر حمل کلمتی کا پیغام گھر گھر تک پہنچائیں 8 فروری کو مخالفین کو عبرتناک شکست سے دوچار کریں گے ۔
ترجمان میر کاروان