تربت(گدروشیاپوائنٹ)پولیس ذرائع کے مطابق آج جمعرات کی دوپہر کو زراعت کالونی تربت میں واقع ریجنل الیکشن کمشنر آفس کیچ کے دفتر میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے حملہ کرکے گیٹ کے سامنے سیکورٹی پر معمور تین پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنایا، مزاحمت پر فائرنگ کرکے ایک پولیس اہلکار نمروز ولد شیر محمد ساکن میری کلگ تربت کو قتل کردیا۔ پھر الیکشن کمیشن کے دفتر کے اندر جانے کی کوشش کی، بلڈنگ کے چھت پر موجود لیویز اہلکاروں کی فائرنگ سے ملزمان نے الیکشن کمیشن کے دفتر کے اندر دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے ۔ ایس پی کیچ ضیاء اللہ مندوخیل، انتظامیہ کے افسران، قانون نافذ کرنیوالے اہلکار پہنچ کر تحقیقات شروع کردی ہے۔
واضح پچھلے دو ہفتوں کے دوران تین امیدواروں میر اسلم بلیدی، میر اصغر رند اور لالہ رشیددشتی پر حملے ہوئے ہیں۔ جبکہ کل 24 جنوری کو نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان ، نگران صوبائی وزیر داخلہ اور سیکرٹری داخلہ نے الیکشن کی تیاریوں اور امن و امان سے متعلق تربت کا دورہِ کرکے کمشنر مکران کے آفس میں اجلاس منعقد ہوا تھا۔

