تربت(گدروشیاپوائنٹ)بلوچ یکجہتی کمیٹی کال پر بلوچستان کے شہر تٔربت ،آبسر، کٓلاتٔک،ناصرآباد،بٔلیدہ ،تٔمپ،مند،،دشت بٓل نِگور،کٔھڈان سمیت ضلع کیچ کے مختلف علاقوں میں شٹرڈاﺅن ہڑتال رہی،ہڑتال کے باعث تربت بازارسمیت ضلع بھرکی چھوٹی بڑی تمام مارکیٹس اور بینک بند رہی،ٹریفک معمول کے مطابق کم رہی۔بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مطابق ہڑتال کی کال اسلئے دی گئی ہے کہ وفاقی حکومت اوراسلام آباد انتظامیہ لاپتہ افراد کی بازیابی،لانگ مارچ کے شرکاءاوراستقبالیہ کے خلاف درج سینکڑوں جھوٹی ایف آئی آر واپس نہ لینے اوردیگر مطالبات پر عملدرآمدکیلئے سنجیدہ ہی نہیں،وفاقی مزاکراتی کمیٹی دوبارہ مزاکرات کیلئے گریزاں ہے لگتا ہے ،وزیر اعظم اورمزاکراتی کمیٹی بے اختیاراور بے بس ہیں، انکے بے بسی کا یہ عالم ہے کہ نت نئے بہانوں سے اسلام آباد پولیس کے ذریعے پرامن مظاہرین کو ہراساں کیا جارہاہے، ان رویوں کیخلاف بلوچستان سمیت پاکستان کے بلوچ علاقوں میں شٹرڈاﺅن ہڑتال کی کال دی گئی ہے۔ ہڑتال کی حمایت حق دو تحریک بلوچستان اور دیگر جماعتوں نے کی ہے.

