تربت(گدروشیاپوائنٹ)گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چاہسر میں سالانہ اسپورٹس ویک کے پروگرام کا افتتاح کیاگیا۔ افتتاحی پروگرام کا آغاز ہائی سکول چاہ سر کے ہیڈماسٹر اللہ بخش حسن دشتی کی زیر سرپرستی منعقد کی گئی۔ بروزِ پیر 4 دسمبر کو پروگرام کا آغاز رنگا رنگ تقریب سے ہوئی۔ پروگرام کے مہمان خاص ڈیژونل ڈائریکٹر سکولز مکران عبدالغفور دشتی نے تقریب کا افتتاح کیا. تقریب میں علاقے کے کونسلرز حاجی احمد علی، خلیل نصیر، نسیم داد اور لالا نوربخش نے بھی شرکت کی تھی۔ اس کے علاوہ سابق ہیڈماسٹر برکت بلوچ بھی موجود تھے. سالانہ اسپورٹس ویک2023 کے موقع پر ہر سال کی طرح اس سال بھی تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کھیل اور فٹنس کے بھی پروگرام منعقد ہونے جارہے ہیں ابتدائی پروگرام میں فٹ بال ، کرکٹ، والی بال ، چوسر، نہہ گڈگی ، سائیکل ریس، اور دیگر مقابلے ہورہے ہیں.

