تربت(گدروشیاپوائنٹ)پاک ایران کے درمیان سرحدی تجارت کو فروغ دینے اور بارڈر مارکیٹ کو فحال بنانے کے حوالے ایک اہم اجلاس پیر کے روز پاک ایران سرحدی مقام پر منعقد ہوا ۔
اس موقع پر اجلاس میں پاکستان کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کیچ حسین جان بلوچ ، ونگ کمانڈر 165 ونگ مند ملیشیا ظہیر عالم ،اسسٹنٹ کمشنر تمپ عزیز اللّٰہ ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے کیچ جلال منظور,ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ صنعت ضلع کیچ فہد رحیم,پاکستان کسٹم کے اہلکار کے علاوہ مختلف متعلقہ اداروں سے تعلق رکھنے والے ایرانی حکام موجود تھے۔
اس دوران اجلاس میں بارڈر مارکیٹ کو فنکشنل کرنے کے حوالے سے بجلی سمیت دیگر ضروری سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا گیا ۔ اس موقع پر دونوں فریقوں کے درمیان تجارتی اشیاء کے لیے کسٹم ڈیوٹی سمیت دیگر ٹیکسوں کے نفاز کے حوالے سے ایک قابل عمل میکانزم بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر پاک ایران سرحدی کراسنگ پوانٹ ریدیگ میں بھی لوگوں کی آمدورفت کو مزید آسان بنانے کے لیے مختلف قسم کی سہولیات کی فراہمی پر بھی غوروخوض کیا گیا
دریں اثناء اجلاس میں دونوں ممالک کی طرف سے سرحد کے دونوں جانب انسانی اسمگلنگ اور منشیات کے تدارک سمیت دہشت گردی کے خاتمے کے لیے تعاون کرنے پر بھی اتفاق رائے کیا گیا ۔
آخر میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ سرحدی معاملات کو مزید بہتر بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ اور ایرانی حکام کے درمیان مستقبل میں مستقل بنیادوں پر مزید باہمی میٹنگ کا انعقاد کیا جائے گا

