ڈگری کالج دالبندین کے ہونہار طالب علم ندیم مسیح کے اعزاز میں بولان بلڈ بینک میں چائے پارٹی کا اہتمام اور خصوصی شیلڈ پیش

دالبندین(گدروشیاپوائنٹ)بولان بلڈ بینک دالبندین کے چیئرمین محمد بخش بلوچ اور سماجی ورکر و بولان بلڈ بینک دالبندین کے رضا کار افتخار ماندائی کی طرف سے حال ہی میں رخشان ڈویژن کی سطح پر نوشکی میں نیب کی طرف سے اینٹی کرپشن کے موضوع پر آنگلش تقریری مقابلے میں فرسٹ پوزیشن حاصل کرنے پر ڈگری کالج دالبندین کے ہونہار طالب علم ندیم مسیح کے اعزاز میں بولان بلڈ بینک میں چائے پارٹی کا اہتمام اور سماجی کارکن افتخار ماندائی اور محمد بخش بلوچ کی طرف سے انہیں خصوصی شیلڈ پیش کیا گیا بہترین کارکردگی پر نقد انعام بھی دیا اس موقع پر آکاش مسیح مسعود اظہر سراج عمر اور شاہ زیب بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ ضلع چاغی کےلئے ایک اعزاز ہے کہ ضلع چاغی جیسے پسماندہ علاقے سے تعلق رکھنے والے ندیم مسیح نے پورے رخشان ڈویژن میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے یہ ثابت کردیا کہ ضلع چاغی اگر دیگر حوالے سے پسماندہ ہیں مگر تعلیمی لحاظ سے رخشان کے دیگر ضلعوں کی نسبت قدرے بہتر ہے انہوں نے کہا کہ اس طرح کے طالب علموں کی حوصلے افزائی کرنی چاہیے تاکہ نوجوان طالب علم مزید اس طرح کے پروگرام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور آپنی صلاحیتیوں کو بروئے کار لائیں۔