عالمی دن کا منانے کا مقصد عوام میں ایڈز سے متعلق شعور پیدا کرنا ہے،ڈی ایچ او کیچ ڈاکٹر ابابگر بلوچ

تربت(گدروشیاپوائنٹ)عالمی دن برائے ایڈز کے موقعے پر پی پی ایچ آئی کے زیر اہتمام سمینار ٹیچنگ ہسپتال تربت میں منعقد ہو ۔

سیمنار کے مہمان خاص ڈی ایچ او کیچ ڈاکٹر ابابگر بلوچ تھے جبکہ سیمنار میں ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال تربت ڈاکٹر خالد بلوچ ، ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر راشدہ ملک ، ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی مرتضیٰ بلوچ ، صدر پی ایم اے کیچ ڈاکٹر میران دشتی ، مکران میڈیکل کالج کے فیکلٹی سمیت دیگر ڈاکٹرز صاحبان نے شرکت کی ۔

سیمینار میں ڈاکٹر فوزیہ ، ڈاکٹر روبینہ ، ڈاکٹر فیروز بلوچ ، ڈاکٹر آصف بلوچ سمیت دیگر ڈاکٹرز صاحبان نے ایڈز کے عالمی دن کے موقعے پر اپنے خیالات کا اظہار کیا.

سیمینار سے ڈی ایچ او کیچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت مکران ڈیویژن میں 300 سے زائد کیسز ریجسٹرڈ ہیں.

ڈی ایچ او نے کہا کہ تمام کیسز کے علاج و معالجہ جاری ہے جبکہ مزید اسکرینگ کے لئیے کٹ مہیا کردیا گیا ہے.

ڈی ایچ او نے کہا کہ ٹی بی ، ملیریا ، ایڈز سمیت دیگر بیماریوں کے کنٹرول کے لئیے اقدامات کی ضرورت ہے۔

ڈی ایچ او نے کہا کہ عالمی دن کا منانے کا مقصد عوام میں ایڈز سے متعلق شعور پیدا کرنا ہے۔