تربت(گدروشیاپوائنٹ)کمشنر مکران ڈویژن سعید احمد عمرانی نے محکمہ صنعت ضلع کیچ کے زیر اہتمام شروع کیئے جانے والے سیلز شاپ اسمال انڈسٹری کے ویب سائٹ کا افتتاح کردیا۔اس موقع پر محکمہ انڈسٹری کیچ کے ڈپٹی ڈائریکٹر فہد رحیم بلوچ اور مینیجر سمال انڈسٹری ساجد کنر بھی موجود تھے۔ کمشنرمکران نے کہاکہ صنعت وحرفت خواتین سمیت ہنر لوگوں کو پیدا کرکے معاشرے میں باعزت روزگار حاصل کرکے حلال کی رزق کماسکتے ہیں جو انتہائی مثبت قدم ہے۔ محکمہ صنعت کیچ کے ڈپٹی ڈائریکٹر فہد رحیم نے بتایاکہ حکومت بلوچستان کی جانب سے ضلع کیچ میں چند مہینوں پہلے سیلز شاپ کا افتتاح کیا گیا تھا جس کے بعد ضلع کیچ میں کپڑے سے تیار کردہ سلائی کڑھائی کے اشیاءاور دوسرے مقامی مصنوعات کو پزیرائی ملی تھی۔جبکہ محکمہ صنعت کے عہدے داروں کی جانب سے امید کی جاری ہے اس ویب سائٹ کے اجراءکے بعد مقامی صنعت خصوصا کپڑے اور لیدر کی اشیاءاور اس سے بنی مصنوعات کو اس سروس سے مزید فروغ ملے گا انہوںنے بتایاکہ سیٹلائیٹ ٹاﺅن تربت میں قائم کیا جانے والا یہ پہلا سیلز شاپ ہے جس میں سمال انڈسٹری کی تیار کردہ مصنوعات جس میں دستی سلائی کڑھائی کے ذریعے بنی خواتین کے کپڑے،چادریں ، چمڑے سے بنے اشیاءکی اور دیگر سامان رکھے جاتے ہیں تاکہ ان اشیاءکی پروموشن کی جاسکے اور ہند مند افراد کے لیے روزگار کے باوقار ذرائع پیدا کیے جاسکیں،اس بنیاد پرکمشنرمکران کی تجویز پر کھولا گیا ویب سائیٹ کافی مددگارثابت ہوگا

