تربت(گدروشیاپوائنٹ)آبادی میں ڈپو قائم کرنے کےحوالے سے عوامی شکایت پر ڈپٹی کمشنر کیچ اورنگزیب بادینی نے نوٹس لیکر اے ڈی سی کو کارروائی کا حکم دیا۔ اے ڈی سی کیچ نے ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر شہر کے ڈپو مالکان کو تاکید کی ہے کہ سیول ڈیفنس ایکٹ کے تحت آبادی اور رہائشی گھروں کے قریب پٹرول ڈیزل ڈپو قائم کرنا غیر قانونی اور انتہائی خطر ناک نقصان رساں ہے۔ اس لیئے رہائشی ایریا میں ڈپو قائم کرنے پر پابندی عائد کر دیا گیا ہے۔ مندرجہ بالا ایکٹ کو مد نظر رکھتے ہوئے دو (2) مہینے کے اندراندراپنے ڈپو CPEC ہائی وئے شمالی سائیڈ منتقل کیئے جائیں تاکہ حادثات سے شہریوں کے املاک کو محفوظ کیا جاسکے۔

