خاران(گدروشیاپوائنٹ/سلمان بلوچ) خاران پولیس کا چوری کے خلاف بڑا اقدام چوروں کے بڑے گروہ کو گرفتار کرکے پانچ موٹرسائیکل برآمد کر لی.
تفصیلات کے مطابق خاران پولیس نے ڈی آئی جی پولیس رخشان نذیر آحمد کرد اور ایس پی محمد آصف حلیم کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او سٹی تھانہ خاران پولیس محمد قاسم بلوچ نے ایڈیشنل ایس ایچ او سدھیر آحمد شاہ سب انسپکٹر گل بدین و دیگر پولیس نوجوانوں کے ہمراہ چوروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے شہر میں موٹرسائیکل چوری کی واردات میں ملوث چار ملزمان نوید ولد ماسٹر منظور، حبیب اللہ ولد رمضان، اظہر الدین ولد محمد علی، خالد ولد عبدالمالک کو گرفتار کر لی۔ ایس ایچ او سٹی تھانہ خاران محمد قاسم بلوچ کے مطابق ملزمان نے دوران تفتیش شہر میں کئی موٹرسائیکلز چوری کرنے کا انکشاف کی ہے جن کے انکشاف کی بنیاد پر پولیس نے دو ہنڈہ اور تین سیون ٹی موٹرسائیکل برآمد کر لی ہے— اور مزید برآمدگی کا امکان ہے- پولیس کے مطابق مزکورہ گروہ شہر میں موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ہیں- ان چاروں چوروں نے گن پوائنٹ پر شہریوں سے موٹرسائیکل چھین لی ہے جن کے خلاف مقدمات درج کی گئی ہے اور مزید تفیتش جاری ہے.

