تربت(گدروشیا پوائنٹ))جمعیت علماء اسلام کیچ کی مجلس عاملہ کا اجلاس ضلعی امیر خالد ولید سیفی کی صدارت میں مدرسہ اشرف المدارس آبسر میں منعقد ہوا جس میں باہمی ربط اور فعالیت کے ایجنڈے پر تفصیلی گفتگو کی گئی ، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی امیر خالد ولید سیفی نے جماعتی اہمیت پر گفتگو کی اور بتایا کہجے یو آئی سیاسی و مذہبی شعور و آگہی کا وسیع پلیٹ فارم ہے جس پر لاکھوں علماء و طلباء مصروف عمل ہیں ، اجلاس میں میڈیا کی اہمیت پر اور اس میں جماعت کی سرگرمیوں کی اشاعت پر زور دیا گیا ، اجلاس میں جے ٹی آئی کیچ کی جانب سے مفتی محمود کانفرنس اسلام آباد کی تیاریوں کو سراہا گیا اور جے ٹی آئی کی ہر ممکن حوصلہ افزائی کا اعادہ کیا گیا ، اس کے علاوہ تحصیل تربت کے مدارس اور علماءکرام کے ساتھ باہمی ربط کےلیے دورے کا فیصلہ ہوا جس کا شیڈول انہیں بتادیا جائے گا ، جبکہ صوبائی جنرل سیکریٹری و وفاقی پارلیمانی سکریٹری مولانا آغا محمود شاہ صاحب کے ممکنہ دورہ تربت کے حوالے سے علماءکرام کے ساتھ فکری نشست کے اہتمام کا بھی فیصلہ کیا گیا۔اجلاس کے اختتام پر جے یو آئی کیچ کے سرپرست مولانا غلام اللہ رستم نے دعا فرمائی

