احمدوال مل(گدروشیاء پوائنٹ)ضلع واشک کے علاقے رخشان بدرنگ کے مقام پر دو زمیاد گاڑیوں کے درمیان خوفناک حادثے میں بری طرح جھلس کر جاں بحق ہونے والے مل کے دو نوجوان آبائی قبرستان میں سپردخاک تدفین کے موقع پر رقت آمیز مناظر نور آغا ولد احمد ملک زئی ماککی اور بشیر احمد ولد حسن خان شکرزئی ماککی واشک کے علاقے میں زمیاد حادثے میں جھلس کر جاں بحق ہوگئے تھے جن کا تعلق نوشکی کے علاقے مل سے ہیں گذشتہ شب انکی لاشوں کو مل پہنچایا گیا رات گئے سخی قبرستان رحمانزئی میں نمازجنازہ و تدفین کردی گئی نماز جنازہ میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی بشیر احمد کی فاتحہ خوانی کا سلسلہ کلی روستم مل جبکہ نور آغا کی فاتحہ خوانی کلی حاجی نظر محمد ماککی مل میں جاری ہیں۔

