پنجگور (گدروشیا پوائنٹ) آل پارٹیز مکران اتحاد کی جانب سے پنجگور میں گرینڈ اجلاس اور پریس کانفرنس ۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے ڈپٹی آرگنائزر حاجی محمد یاسین زہری کی رہائش گاہ چتکان میں آل پارٹیز مکران اتحاد کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت آل پارٹیز مکران کے کنوینئر نواب شمبے زئی منعقد ہوا۔ اجلاس میں آل پارٹیر شہری ایکشن کمیٹی پنجگور، آل پارٹیز اتحاد گوادر اور آل پارٹیز کیچ کے رہنماؤں نے شرکت کی اجلاس کے بعد آل پارٹیز مکران کے کنوینئر نواب شمبے زئی، آل پارٹیز مکران کے رابطہ سیکرٹری علاؤالدین ایڈووکیٹ، آل پارٹیز مکران اتحاد کے رہنماؤں گوادر سے ماجد سہرابی، تربت سے خلیل تگرانی ، پنجگور سے حافظ محمد اعظم بلوچ بی این پی کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری میر نذیر احمد بلوچ، پنجگور سے حاجی محمد یاسین زہری، آل پارٹیز مکران کے رہنماؤں تربت سے ظریف زدگ، یونس جاوید ، مشکور انور اور دیگر نے اجلاس کے بعد پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اغوا برائے تاوان ایک سنگین جُرم ہے یہ سماج دشمن قوم دشمن اور انتہائی بری عمل ہے اور اُن خاندانوں کے لیے انتہائی دکھ و درد کی بات ہےکہ اُنکے بچوں کو اغوا کرکے اُن پر بندوق کی نوک رکھ کر ویڈیوز بناکر اُنکے خاندان والوں پر بھیج کر پیسہ طلب کرتے ہیں ۔ اُنہوں نے کہاکہ حکومت ہمارے ساتھ تعاون کرے اور ہمارے مغوی شاہنواز ولد گل جان رند کو با حفاظت بازیاب کرانے میں کردار ادا کریں ، اگر مغوی شاہ نواز ولد گُل جان رِند با حفاظت بازیاب نہ ہوئے تو مجبوراً ہم 18 جنوری کو پنجگور اور 22 جنوری کو گوادر میں احتجاجی ریلی ںکالیں گے مزید انہوں نے کہا کہ 25 جنوری کو دوبارہ تربت میں احتجاج کرینگے ، پھر 28 جنوری کو مجبوراً مکران بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کرینگے ، انہوں نے کہا کہ ہم تمام پارٹیوں کے مشکور ہیں جو ہمارے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں ، پنجگور کے عوام اس سنگین و قوم دشمن عمل کے خلاف بھرپور آواز بلند کریں تاکہ آئندہ اس قسم کے سماجی برائیوں سے چھٹکارا حاصل ہوسکے ۔ اس دوران آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی بی این پی عوامی بی این پی مینگل انجمن تاجران پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن پیرا میڈیکل اسٹاف سمیت دیگر کثیر تعداد میں شرکت کی۔نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما محمد جان دشتی ، کیچ کے سابق صدر مشکور انور، واجہ بجار بلوچ، فدا احمد ، بی ایس او پجار کے چیئرمین ایڈووکیٹ بوہیر صالح، بی این پی عوامی کے مرکزی نائب صدر ظریف زدگ، بی این پی عوامی گوادر کے رہنما زاہد کریم مغوی شاہنواز گل رند کے بھائی ڈاکٹر فاروق رند ۔پی ٹی آئی گوادر کے مولا بخش مجاہد پی پی پنجگور کے حاجی سعید اللہ بلوچ کے یو آئی گوادر کے مولانا الیاس حق دو تحریک پنجگور کے آرگنائزر ملا فرہاد انجمن تاجران پنجگور کے نائب صدر لال دوست شعیب ،پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے رہنماؤں ڈاکٹر شبیر احمد کاشانی ،ڈاکٹر حمزہ بلوچ ۔ پیرا میڈیکس کے صدر جاوید کچکول۔ جماعت اسلامی پنجگور کے سابقہ امیر قاضی عبد الواحد بی ، بی این پی عوامی کے ضلعی آرگنائزر حاصل خان بلوچ بی این پی کے رہنما میر سلیمان خان سدوزئی نیشنل پارٹی پنجگور کے قائمقام صدر کامریڈ مجیب الرحمٰن بی این پی عوامی کے مرکزی رہنما رحمدل بلوچ ، تربت سول سوسائٹی کے کنوینر گلزار دوست، ،مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر یاسر بلوچ، پنجگور کے رہنما میجر ر غلام جان، آل پارٹیز کیچ کے خان محمد جان، سمیت دیگر بھی موجود تھے.

