تربت(گدروشیاپوائنٹ) یونیورسٹی آف تربت کا تیسرا کانووکیشن، جو پہلے 13 جنوری کو طے تھا، اب ری شیڈول ہونے کے بعد 15 جنوری 2026 کو صبح ساڑھے نو بجے یونیورسٹی کے مین کیمپس میں منعقد ہوگا۔تربت یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کانووکیشن اب 13 جنوری کے بجائے بروز جمعرات 15 جنوری 2026 کو صبح ساڑھے نو بجے منعقد ہوگا، جبکہ ریہرسل 14 جنوری 2026 کوصبح ساڑھے نو بجے منعقد کی جائے گی۔ تمام متعلقہ امیدواروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ ریہرسل اور کانووکیشن کے روز اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔

