لورالائی پولیس کی کارروائی، کمسن چورکی نشاندہی پر چوری شدہ 4 موٹرسائیکل برآمد، چور کو بچہ ہونے کی وجہ سے بغیر کسی کاروائی کے والد کے حوالے کر دیا

لورالائی (گدروشیاپوائنٹ)ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس لورالائی رینج جنید احمد شیخ کے احکامات پر، ایس ایس پی لورالائی ملک محمد اصغر عثمان کی ہدایات پر، ایس ڈی پی او کریم مندوخیل کی زیرِ نگرانی، ایس ایچ او تھانہ شہید محمداشرف ترین سٹی لورالائی سب انسپکٹر محمد شریف موسخیل کی سربراہی میں سب انسپکٹر محمد عارف باتوزئی اور پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے لورالائی سے چوری شدہ 4 موٹرسائیکل برآمد کر لیں۔پولیس کے مطابق، باچاخان چوک لورالائی سے تعلق رکھنے والا، سنجاوی کا رہائشی ایک کم عمر بچہ کافی عرصے سے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث تھا۔ کم عمر ہونے کی وجہ سے بچہ قانونی کارروائی کے قابل نہیں تھا، جس پر ڈی آئی جی لورالائی رینج جنید احمد شیخ اور ایس ایس پی لورالائی ملک محمد اصغر عثمان نے رحمدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بچے کو اس کے ورثا کے حوالے کر دیا۔اس موقع پر ایس ایس پی لورالائی ملک محمد اصغر عثمان نے تمام والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں پر کڑی نظر رکھیں اور انہیں برائیوں سے دور رکھیں.