مند/تربت: ایف سی حکام مند کی متعلقہ ایرانی حکام سے ملاقات، 15 جنوری تک بارڈر کھولنے کا فیصلہ

مند/تربت(گدروشیا پوائنٹ) ائی جی ایف سی بلوچستان میجرجنرل بلال سرفراز خان کی تشکیل کردہ ٹیم ڈپٹی کمانڈنٹ ملیشیا ونگ کمانڈر 165 کرنل قیصر شارٹ نوٹس پر ایران کے علاقے پشین میں گئے جہاں ایرانی متعلقہ حکام سے سے نیو مند فیول کراسنگ کے حوالے سے وہاں کے ایڈوائزر ٹو گورنر زاہدان ڈاکٹر سررانی سے ملاقات کی۔ ان سے بارڈرز امور اور فیول کے کاروباری افراد کے مشکلات سے آگاہ کیا۔ اس کے بعد ایران کے علاقے ردیگ اور مر زبان گرے ٹو بل پہ کے حکام نےبھی ملاقات کی۔ اجلاس اور ملاقاتوں کے بعد بارڈر سائیڈ لوکیشن کا دورہِ کرکے اتفاق کیاگیا کہ 15 جنوری تک کاروباری لوگوں کے مفاد میں بارڈر کراسنگ پوائنٹ کو کھول جائے گا۔