دوسرا آل گوادر ماسٹر مراد بخش سٹی اسکول فٹبال ٹورنامنٹ دوبارہ شروع

گوادر( گدروشیا پوائنٹ،نمائندہ عبیداللہ بلوچ)دوسرا آل گوادر ماسٹر مراد بخش سٹی اسکول فٹبال ٹورنامنٹ ماڈل ہای اسکول گوادر میں سردیوں کی چُھٹیوں کے بعد دوبارہ شروع ہوا. آج دوسرے راونڈ کا پانچواں میچ جدید اسکول گوادر کا مقابلہ شمنبے سُماعیل اسکول سے ہوا.میچ جدیداسکول گوادر نے ایک گول سے جیت کر سیمی فاہنل کے لیے کوالیفائی کرلیا. میچ کے بہترین پلیر گول اسکورر جدید اسکول گوادر کے ابراھیم قرار پائے.میچ کے مہمان خصوصی سابقہ پرنسپل ماڈل ہائی اسکول گوادرعبدالمجید تھے. جنہوں نے شرکت کرکے بچوں کی حوصلہ افزای کی اور عبدالمجید نے ٹورنامنٹ کمیٹی کے لیے پانچ ہزار روپے کا اعلان کیا.کل کوارٹر فاہنل میچ میں دارلعلوم اسکول کا مقابلہ گوادر گرائمر سے ہوگا. میچ صبح دس بج کر پندرہ منٹ میں شروع ہوگا.