دالبندین( گدروشیا پوائنٹ) پی سی انٹر کلب 2025/ 26 کے سلسلے میں چاغی کرکٹ گراؤنڈ میں ٹورنامنٹ کا فائنل ٹائٹل الریاض ریکی اسپورٹس دالبندین نے اپنے نام کر لی. فائنل میچ شہید نواب اکبر خان بگٹی کرکٹ کلب , الریاض ریکی اسپورٹس دالبندین کے درمیان کھیلا گیا. الریاض ریکی اسپورٹس دالبندین نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 282 رنز بنائیں. جس میں ضیاء الرحمن کے 90 محمد امجد رضا کے 41 اور فرحان کے 39 رنز شامل تھے شہید نواب اکبر خان بگٹی کرکٹ کلب کی طرف سے گل محمد اور محمد محسن نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا بعد میں مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں شہید نواب اکبر خان بگٹی کرکٹ کلب کی پوری ٹیم 161 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی.جس میں شیر دل نے 50 اور اسرار خان نے 34 رنز بنائیں الریاض ریکی اسپورٹس دالبندین کی طرف سے غلام جان نے چار اور ضیا الرحمن نے دو وکٹیں حاصل کیں. اس طرح الریاض ریکی اسپورٹس دالبندین نے فائنل میچ 121 رنز کی بڑی مارجن سے جیت کر اپنے نام کر لیا.مین آف دی میچ ضیاء الرحمن قرار پائے جنہوں نے 90 رنز اور دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ مین آف دی ٹورنامنٹ صدام حمید قرار پائے.

