احمدوال مل: دوسرے آل شہید عبداللہ جان و شہید ریاض جان فٹ بال ٹورنامنٹ کا سنسنی خیز مقابلہ

احمدوال مل(گدروشیاء پوائنٹ)دوسرا آل شہید عبداللہ جان و شہید ریاض جان فٹ بال ٹورنامنٹ مل کے سلسلے میں ایک میچ نیو النصر فٹ بال کلب رحمانزئی مل اور شہید محراب جان فٹ بال کلب ماککی کے مابین کھیلا گیا میچ کے دونوں ہاف دونوں ٹیموں نے بہترین کھیل پیش کی تاہم مقررہ وقت تک کوئی بھی ٹیم گول اسکور کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی میچ کا فیصلہ پینلٹی ککس کی بنیاد پر ہوا جسے نیو النصر فٹ بال کلب رحمانزئی نے جیت کر اگلے راونڈ کے لیے کوالیفائی کرلیا میچ میں مین ریفری حافظ عابد کاکڑ اسسٹنٹ ریفریز نادر بادینی،کبیر بادینی فورتھ آفیشل کے فرائض مقصود بادینی نے سرانجام دیئے۔