دوسرا آل گوادر ماسٹر مراد بخش سٹی اسکول فٹبال ٹورنامنٹ، گوادر گراہمَر اسکول پنالٹی ککس پر کامیاب

گوادر(گدروشیا پوائنٹ)دوسرا آل گوادر ماسٹر مراد بخش سٹی اسکول فٹبال ٹورنامنٹ ماڈل ہای اسکول گوادر ٹورنامنٹ کے دوسرے راونڈ کے تیسرے میچ میں گوادر گراہمراسکول کا مقابلہ ماڈل ہاہی اسکول گوادر سے ہوا دونوں ٹیموں نے مقررہ وقت پر زبردست کیھل پیش کی مگر گول اسکور کرنے میں ناکام رہے اس طرح یہ میچ مقررہ وقت تک بغیر کسی گول کے ختم ہوا اور یہ میچ پنلٹی کیک پر گوادر گراہمر اسکول نے جیت کر اگلے راونڈ کے لیے کوالیفای کرلیا میچ کے بہترین پلیر گوادر گراہمر کے عصمت اللہ قرارپاے اور ماڈل ہای اسکول کے فرید کو زبردست کھیل پیش کرنے پر ایوارڈ دیا گیا
اس میچ کے مہمانءِ خصوصی معروف کاروباری شخصیت سمید کلمتی صاحب تھے جو اپنی مصروفیت کی وجہ سے گراونڈ میں نہیں آسکے اُن کی جگہ سر ناصر رحیم سہرابی صاحب اور اور سر رضوان صاحب نے ان کے جانب گراونڈ میں آکر بچوں کی حوصلہ افزای اور سمید کلمتی کی طرف سے ٹورنامنٹ کمیٹی کے لیے بیس ہزار روپے کا اعلان کیا