احمدوال مل( گدروشیا پوائنٹ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما عبدالقادر سمالانی نے کہا ہے کہ مل میں بجلی کے بحران نے سنگین صورتحال پیدا کردی ہیں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے شدید سردی میں عوام کو مشکلات کا سامنا ہے بجلی کی بندش سے نظام زندگی درہم برہم ہو چکا ہے گذشتہ دس مہینوں سے جاری ٹوفیز بجلی کی فراہمی کی وجہ سے اکثر کلیوں کے ٹرانسفارمرز جل چکے ہیں پورا علاقہ تاریکی میں ڈوبا ہوا ہے ٹوفیز بجلی کی وجہ سے بار بار مرمت کئے گئے ٹرانسفارمرز چند دنوں میں واپس جل رہے ہیں جس کی وجہ سے غریب عوام کا برا حال ہوگیا ہے انہوں نے کہا کہ جب سے نااہل ایکسین کیسکو نے نوشکی میں چارج سنبھال لیا ہے بجلی کا بیڑہ غرق کردیا ہے پورے نوشکی کو لوڈشیڈنگ میں دھکیل کر عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے مل کے فیڈرز کو ایک طرف طویل لوڈشیڈنگ کا سامنا ہے جب کہ دوسری طرف گذشتہ دس مہینوں سے ٹوفیز بجلی کی فراہمی جاری ہے متعدد کلیاں کئی کئی مہینوں سے بجلی سے محروم ہیں نااہل ایکسین کو عوام پر مسلط کردی ہے دیہی علاقوں کے عوام مذکورہ آفیسر کے سامنے جانور کی حیثیت رکھتے ہیں عوامی نمائندوں ،علاقائی میر و معتبر،کونسلران خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہے ہیں جوکہ باعث افسوس ہیں آخر میں انہوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ طویل لوڈشیڈنگ اور بجلی بندش پر ایکسین کیسکو کے خلاف کارروائی کریں اور عوام کو بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کی جائے۔

