تربت (گدروشیا پوائنٹ) مدرسہ ابراہیمیہ اسلامیہ میں ایک بابرکت اور روح پرور تقریبِ ختمِ بخاری منعقد ہوئی، جس میں جمعیت علماء اسلام تربت کے امیر مولانا غلام اللہ رستم نقشبندی دُرزادہ، سرپرست مولانا عبدالرحیم اور جماعت کے ترجمان انجینئر محمد ابراہیم نقشبندی نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب کی صدارت و میزبانی مدرسہ کے مہتمم مولانا عمران عثمانی نے کی۔ شیخ الحدیث قاری مفتاح اللہ صاحب حفظہ اللہ نے بخاری شریف کا آخری درس دیتے ہوئے علم کے ساتھ عمل کی اہمیت، سنتِ نبوی ﷺ کی پیروی اور معاشرے میں دینی اقدار کے فروغ پر جامع اور اثر انگیز خطاب کیا۔ تقریب کے دوران ممتاز طالبِ علم مولانا محمد اسامہ غفور کی دستار بندی بھی عمل میں آئی، جس پر علماء کرام اور شرکاء نے خوشی کا اظہار کیا۔تقریب کے بعد علماء کرام نے ضلع کیچ کے مدارسِ دینیہ، تعلیمی سرگرمیوں اور دینی خدمات کے فروغ کے حوالے سے مفید اور سنجیدہ تبادلۂ خیال کیا۔ اس موقع پر دینی تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے اور نوجوانوں میں اسلامی اقدار کی ترسیل پر زور دیا گیا۔

