تربت:نیشنل پارٹی کیچ کے ضلعی سیکرٹریٹ تربت میں آل پارٹیز کیچ کا اہم اجلاس منعقد

تربت (گدروشیا پوائنٹ) نیشنل پارٹی کیچ کے ضلعی سیکرٹریٹ تربت میں آل پارٹیز کیچ کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، جسٹس ریٹائرڈ شکیل بلوچ، لالہ رشید، بوہیر کے چیئرمین، کنوینر آل پارٹیز نواب شمبے زئی، ڈپٹی کنوینئر ظریف زدگ، اور دیگر سیاسی و سماجی رہنماؤں نے شرکت کی۔اجلاس کا ایجنڈا اغوا برائے تاوان کے خلاف 5 جنوری 2026 کو منعقد ہونے والی احتجاجی ریلی کی حتمی شکل دینے اور تیاریوں کے سلسلے میں تھا۔ نیشنل پارٹی کے مرکزی قائد ڈاکٹر مالک بلوچ، ضلعی صدر یونس جاوید، اور آل پارٹیز کے دیگر رہنماؤں نے شرکاء کو تفصیلی ہدایات دیں اور ریلی کے انتظامات پر بات چیت کی۔اجلاس میں عوام سے اپیل کی گئی کہ وہ اغواء برائے تاوان کے خلاف آل پارٹیز کی احتجاجی ریلی میں بھرپور شرکت کریں تاکہ اس ظالمانہ رجحان کے خلاف مشترکہ آواز بلند کی جا سکے۔