تربت(گدروشیا پوائنٹ) کیچ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے آغوا برائے تعاون کی بڑھتی ہوئی وارداتوں میں اضافہ، بدامنی چوری و ڈکیتیوں کے خلاف کل آل پارٹیز کیچ کی جانب سے احتجاجی ریلی کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے تمام وکلاء خواتین و حضرات کو ہدایات کی جاتی ہے کہ بھر پور شرکت کرکے پرامن احتجاج ریکارڈ کروائیں، بطور احتجاج کل بمورخہ 5 جنوری کو ضلع بھر کے عدالتی کاروائیوں کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کیا جاتا ہے، ماسوائے ایمرجنسی معاملات کے وکلاء کسی بھی عدالتی کارروائی کا حصہ نہ بنیں، ترجمان کیچ بار ایسوسی ایشن

